اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان آئے روز کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ڈراموں میں اپنے کردار کی وجہ سے تو کبھی بولڈ فوٹو شوٹ اور اپنے بوائے فرینڈ احسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویر کی وجہ سے تو کبھی اپنے مغربی لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں-
تاہم اب گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
لوگ شادی سے پہلے ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ باپ کی موت کے بعد منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن اپنی بہن سے بہت مختلف ہے۔
بہت سے لوگوں نے اس ویڈو پر تنقید کررتے ہوئے کہا یہی رہ گیا تھا دیکھنے کے لیے جب کہ کچھ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی منال خان احسن خان کے شو میں مگربی لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنیں تھیں-