یوسف رضا گیلانی حاضر ہو، طلبی ہو گئی

0
35

یوسف رضا گیلانی حاضر ہو، طلبی ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو پیر 22 مارچ کو طلب کرلیا

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لا ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیئے گئے، نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کےخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے 22مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا درخواست گزار فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 مارچ کو سماعت کرےگا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے،

بریکنگ…..یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Leave a reply