شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی۔
باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی منگنی کی تصویریں اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔
منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔
دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔
احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔
منال اور احسن کی پوسٹس پر مداحوں کے ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے منگنی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-
خیال رہے کہ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔