اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان جن کی شادی 2021 میں ہوئی تھی انکا حال ہی میں بے بی شاور ہوا ہے ، بے بی شاور کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور ان کی فیملی موجود ہے۔ منال خان کی والدہ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری مانو اب خود ماں بننے جا رہی ہے میں بہت خوش ہوں خدا میری بیٹی کو بہت ساری خوشیاں دیں ۔منال خان کی جانب سے جیسے ہی ان کے بے بی شاور کی تصاویراور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد کے میسجز کرنا شروع کر دئیے ۔
”ان کی پوسٹ پر مداحوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا” اور پوری فیملی کو مبارکبا د دی۔ نہ صر ف منال خان کے مداحوں نے بلکہ ان کے شوبز انڈسٹری سے جڑے دوستوں نے بھی اداکارہ کو نیک خواہشات کے پیغامات لکھے۔ اور کہا کہ بہت خوشی ہے دعا ہے کہ خدا آپ کو نیک اور صالح اولاد سے نوازے۔ یاد رہے کہ منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ شادی کی ہے۔ دونوں نے محب کی شادی اور دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔








