مینار پاکستان جلسہ،پنڈال تیار،سٹیج لگ گئے،پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا بھی دعویٰ
تحریک انصاف کا مینار پاکستان جلسہ پنڈال میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کر لیا گیا انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا گیا ہے، مینار پاکستان گراونڈ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد جاری ہے،کارکنان جلسے کے لئے پر جوش ہیں،
پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ.ضلعی انتظامیہ لاہور پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے.جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹ کھڑی نہ کی گئی ہے.کچہری اور رنگ روڑ سے کنٹینر ہٹا دیئے ہیں. ٹمبر مارکیٹ اور پیر مکی پر کنٹینر سکیورٹی کے پیش نظر موجود ہیں. پی ٹی آئی کارکنان آسانی سے جلسہ گاہ جا سکتے ہیں. جلسہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر ٹریفک کے بہاؤ اور آسانی سے جلسہ گاہ آنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں.گریٹر اقبال پارک کے گیٹ سکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے بند کیے گئے تھے.ضلعی انتظامیہ لاہور پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسہ کرنے کے جمہوری حق میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے.
دوسری جانب اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کی وجہ سے ٹرین اور بس کو بند کیا جائے گا ،جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرین اور میٹرو بس دوپہر تین بجے سے رات تک دونوں بند رہیں گی
https://twitter.com/MyPMImranKhan24/status/1517065141904359424
پی ٹی آئی جلسے کے وقت لاہور پولیس کے 4 ہزار کے قریب افسران واہلکار تعینات ہوں گے 10 ایس پیز، 25 ایس ڈی پی اوز، 59 ایس ایچ اوز،207 سب آرڈینیٹس شامل ہوں گے خواتین شرکا کی تلاشی کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی مامور ہوں گی جلسہ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی ،واک تھرو گیٹس، بیرئیر، خاردارتاریں استعمال کیے جائیں گے
جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان پرجوش ہیں، لاہور میں بینرز ،پلے کارڈز لگائے گئے ہیں،جلسے کا آغاز افطاری کے بعد ہو گا، عمران خان کا خطاب رات نو بجے کے بعد ہو گا، جلسہ گاہ میں دو سٹیج بنائے گئے ہیں، پنڈال میں لائٹیں لگ گئی ہیں، میڈیا کے لئے الگ سٹیج بنایا گیا ہے
مینار پاکستان جلسے سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں اسی مقام پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جارہا ہے ہماراملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اس جلسہ میں شرکت کریں
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ
ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ
عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت