21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے،
مسلم لیگ کا بڑا فیصلہ،مینار جلسہ سے صرف سابق وزیراعظم نواز شریف ہی تقریر کریں گے، مینار پاکستان جلسہ میں شہباز شریف سمیت کسی دیگر رہنما کا خطاب نہیں ہوگا، مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا، نواز شریف کے مینار پاکستان پہنچنے تک جلسے کے شرکا کو پارٹی ترانے نغمے سنائے جائیں گے،جلسہ سے چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی خطاب نہیں کریں گے,قائد ن لیگ کے خطاب سے قبل صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر حاضرین کا شکریہ ادا کریں گے،نواز شریف اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بیانیہ دیں گے،صرف نواز شریف کے خطاب کی تجویز چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے دی گئی،مریم نواز کی تجویز سے پارٹی کے بڑوں نے اتفاق کیا، ن لیگ نے اس سے قبل استقبالی سٹیکرز کو بھی نواز شریف کی تصویر تک محدود رکھا
مبشر لقمان کا نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے
نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی
نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی اور کی تصویر نہیں لگے گی
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں