مینارپاکستان پر کشمیر کانفرنس کی اجازت دی جائے؟ عدالت میں کس نے دی درخواست

0
49

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک لبیک کی کشمیر کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کیخلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اعتراضی درخواست کو سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ افس ہائی کورٹ چیف جسٹس کی اجازت کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے لگائے۔

مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک لبیک کی اعتراضی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ تحریک لبیک کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے،تحریک لبیک پاکستان کی چوتھی اور پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق 16 کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسہ جلوس کرنے کا حق فراہم کرتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈی سی کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل سیاسی اور مذہبی جماعتیں جلسے کر چکی ہیں،تحریک انصاف نے 29 اپریل 2018 ،.جماعت اسلامی نے 8 اپریل 2018 .اور منہاج القران نے 11 اکتوبر 2018 کو جلسہ کیا.عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دے کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے.

خادم رضوی پر عائد ہو گی فرد جرم، عدالت نے بلا لیا

Leave a reply