بغداد جل رہا ، تشدد آمیزاحتجاج کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

0
44

عراق میں جاری تشدد آمیزاحتجاج کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہوگئی ہیں
بغداد کے مشرق میں واقع صدر شہر میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے دوران 8 افراد ہلاک جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے’رائیٹرز’ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کے روز الصدر شہر میں پولیس اور مظاہرین کےمابین ہونے والے خون ریز تصادم میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا اور اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے .عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ پانچ روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم ایک سو ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے دارالحکومت بغداد میں نافذ کرفیو میں نرمی کردی ہے۔
عراقی پارلیمان کے انسانی حقوق کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں منگل سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ترانوے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

Leave a reply