بالی وڈ کی مشہور شخصیات اکثر ریئلٹی شوز کے حقیقی ہونے کی شکایت کرتی آئی ہیں، انڈین آئیڈل کے سابق جج سونو نگم نے اس سیریز پر شرکاء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے آٹو ٹیونز کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انڈین آئیڈل کی سابق میزبان منی ماتھر نے حال ہی میں انڈین آئیڈل کے بارے میں راز کھولے اور بتایا کہ کیوں انہوں نے شو کو چھوڑ دیا. منی ماتھر نے کہا کہ میں نے اس شو کواس وقت چھوڑا جب مجھے احساس ہوا کہ اب تو اس شو میں کوئی حقیقت باقی رہ ہی نہیں گئی ، شرکاء کی آواز کو آٹوٹیونز کیا جاتا اور اپنی پسند کے لوگوں کو جتوایا جاتا. میں نے اس شو کے چھ سیزن کئے میںمحسوس کررہی تھی کہ حقیقت سے نظریں چرا کر صرف پیسہ کمانا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر شو چھوڑنا پڑے گا.
لہذا میں حقیقت سے نظریں نہیں چرا سکتی تھی اور میں نے شو چھوڑ دیا. واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل نے منی ماتھر نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن میزبان کیا۔ انہوں نے کئی ایم ٹی وی شوز اور کنسرٹس کی میزبانی کرکے پہچان حاصل کی۔ منی 2000 کی دہائی میں سب سے زیادہ مقبول میزبان تھیں ، منی نے کئی مین اسٹریم ریئلٹی ٹی وی شوز جیسے جھلک دکھلاجا، کے بی سی، اور کون بنے گا کروڑ پتی کی ہوسٹنگ کی.