نوے کی دہائی کی معروف بالی وڈ اداکارہ کی دوستی ہندوستانی معروف کرکٹر سورو گنگولی کے ساتھ تھی. ان دونوں کی دوستی کے بہت چرچے تھے لیکن دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی کہانی کو عام نہیںکیا تھا. لیکن نغمہ نےاپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور سورو گنگولی کی دوستی کی کہانی بیان کر دیا، اداکارہ نے کرکٹر کا نام نہ لیا لیکن واضح اشارہ دیا کہ وہ کس کی بات کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم جس شعبے میں کام کرتے ہیں اس میں ہمیںبہت سارے مشہور لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع میسر آتا ہے، ہم لوگوں کی دوستیاں بھی ہوجاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو لوگ ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے. نغمہ نے ساتھ ہی اپنی دوستی سورو
گنگولی کے ساتھ ہونے کا واضح اشارہ دیا. اس کے بعد یہ دونوں خبروں میں آگئے لیکن گنگولی نے نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی کو اون نہیںکیا، دراصل وہ اس دوستی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور جس وقت وہ نغمہ کو ڈیٹ کررہے تھے اس وقت وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے.اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر نغمہ اور گنگولی کی دوستی ختم ہو گئی ، کئی سال کے بعد 2020 میں جب نغمہ نے گنگولی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہ دوبارہ پھر سے خبروں میں آ گئیں اور گمان کیا گیا کہ ان کی دوستی شاید ایک بار پھر سے ہو گئی ہے.