میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ بارے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے 10 روز کی توسیع کر دی
احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو عدالت نے سنا دیا ہے، نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مزید دو گواہان سے میرشکیل الرحمٰن کا بالمشافہ کروانا ہے،جسمانی ریمانڈ بڑھایاجائے،میرشکیل الرحمٰن کے وکیل امجد پرویز نے نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ نیب حکام نے اس وقت کےتمام افسران کی میر شکیل الرحمٰن سے ملاقات کروا چکے ہیں،میر شکیل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد نیب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے،
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی ہے
میر شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام رکارڈ نیب کے پاس ہے،اب لاک ڈاؤن کا بہانا بناکرنیب حکام عدالت کو گمراہ کررہے ہیں،میر شکیل الرحمٰن کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے پرانا جھوٹا کیس ڈالا گیا،میرشکیل الرحمٰن کو نیب حکام نے جب بھی شامل تفتیش ہونے کا نوٹس دیا وہ پیش ہوئے،
میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے کےاجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف،ڈی جی ایل ڈی اےہمایوں سعید موجود تھے،اجلاس میں نواز شریف نے ہمایوں سعید کو حکم دیا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی درخواست پرعمل کیاجائے،
امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی سرکاری کیمرا مین سے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کرکے تصویر بنوائی گئی،نیب حکام نے وہ تصویر اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دی جو کہ میر شکیل الرحمٰن مخالف ہیں،احد چیمہ کی گرفتاری کی تصویر جاری کرنے پرعدالت عالیہ کا نیب کیخلاف فیصلہ موجود ہے،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کبھی سماعت پر اثر انداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے،عدالت کے خلاف کبھی کوئی خبر نہیں چلائی اگر کچھ ایسا ہوا تو میر شکیل الرحمٰن سے پہلے میں اپنے آپ کو سر نڈر کروں گا،