میر شکیل الرحمان کا نیب نے مانگا مزید جسمانی ریمانڈ،فیصلہ محفوظ

میر شکیل الرحمان کا نیب نے مانگا مزید جسمانی ریمانڈ،فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں میرشکیل الرحمٰن کیخلاف پلاٹ معاملے کی سماعت ہوئی، میر شکیل الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا.

میر شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام رکارڈ نیب کے پاس ہے،اب لاک ڈاؤن کا بہانا بناکرنیب حکام عدالت کو گمراہ کررہے ہیں،میر شکیل الرحمٰن کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے پرانا جھوٹا کیس ڈالا گیا،میرشکیل الرحمٰن کو نیب حکام نے جب بھی شامل تفتیش ہونے کا نوٹس دیا وہ پیش ہوئے،

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے کےاجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف،ڈی جی ایل ڈی اےہمایوں سعید موجود تھے،اجلاس میں نواز شریف نے ہمایوں سعید کو حکم دیا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی درخواست پرعمل کیاجائے،

امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی سرکاری کیمرا مین سے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کرکے تصویر بنوائی گئی،نیب حکام نے وہ تصویر اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دی جو کہ میر شکیل الرحمٰن مخالف ہیں،احد چیمہ کی گرفتاری کی تصویر جاری کرنے پرعدالت عالیہ کا نیب کیخلاف فیصلہ موجود ہے،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کبھی سماعت پر اثر انداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے،عدالت کے خلاف کبھی کوئی خبر نہیں چلائی اگر کچھ ایسا ہوا تو میر شکیل الرحمٰن سے پہلے میں اپنے آپ کو سر نڈر کروں گا،

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

 

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مزید دو گواہان سے میر شکیل الرحمٰن کا بالمشافہ کروانا ہے،جسمانی ریمانڈ بڑھایاجائے

میر شکیل الرحمٰن کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

Comments are closed.