پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا تسلیم پرکوثر نامی خاتون نے دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج کروایا ہے-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔
سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی سول جج عدنان علی نے تسلیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔
خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمٰن کے نام کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتےہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔