اداکارہ مشی خان جنہوں نے نوے کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں وہ ایک عرصے سے اداکاری سے دور ہیں اور سوشل میڈیا پر زیادہ تر سیاسی پوسٹیں کرتی نظر آتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے انہوں نے لکھا ہے کہ ” بہت ہی خوفناک خبر ہے یقینا اسے سن کر دل ٹوٹ گیا ہے اور یہ پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے، ان کی روح کو سکون ملے. مشی خان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں نے کمنٹس باکس میں گلوکارہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان کے کام کو یاد کیا اور انہیں ایک بہترین گلوکارہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میوزک انڈسٹری کو ایک دھچکا قرار دیا.
یاد رہے کہ مشی خان پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صرف پی ٹی آئی کے حق میںپوسٹیں کرتی ہیں اور عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعت کے لیڈروں کا نہ صرف تمسخر اڑاتی ہیں بلکہ ان کے خلاف بولتی بھی ہیں، مشی خآن عمران خان کے جلسوں میں بھی شریک ہوتی ہیں اور ان کو پاکستان کا مسیحہ گردانتی ہیں. مشی خان کا شمار ان اداکارائوںمیں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری میں کمائی ہوئی عزت اور نام شہرت کو سیاسی وابستگی پر قربان کر دیا ہے.