بلبل پاکستان کا خطاب پانے والی گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری کے لوگ ہیں کافی اداس، شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر کچھ ان الفاظ کے ساتھ اپنے دکھ کا اظہار کیا .اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ ” افسوس کہ بلبل پاکستان اب ہم میں نہیں رہیں ہم نے ایک خوبصورت آواز کو کھو دیا ہے. اداکارہ ریما خان نے گلوکارہ کی مغفرت کی دعا کی. یوسف صلاح الدین نے گلوکارہ کے انتقال پرغزل کے اشعار لکھ کر یاد کیا” سب کہاںکچھ لالہ و گل میں نمایاںہو گئیں، خاک میںکیا صورتیں ہوںکہ پنہاںہو گئیں”.سجل علی نے لکھا ” وطن کی مٹی گواہ رہنا ‘ .عثمان پیرزادہ نے لکھا کہ نیرہ نور ہمیںچھوڑ گئی ہیں ان کی آواز اور یادیں
ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی.اداکار شاہنواز صدیقی نے لکھا ” میری پیاری بھابھی نیرہ نور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں. ثانیہ سعید نے لکھا” ہمیں ماتھے پر بھوسہ دو کہ ہم نے جگنوئوں کے تتلیوں کے دیس جانا ہے ”. فیشن ڈیزائنر بی جی نے لکھا ” پاکستان کی عظیم گلوکارہ انتقال کر گئیں. جویرا سعود نے لکھا ”روٹھے ہو تم تم کو کیسے منائیں پیا”. اداکار احسن خان نے بھی لکھاکہ” گلوکارہ کی اللہ مغفرت کرے” . اداکار احمد علی بٹ نے لکھا کہ ” بلبل ہمیں آج رات چھوڑ گئی آنٹی اللہ آپکی مغفرت کرے” . گلوکار احمد جہانزیب نے لکھا کہ ” نیرہ نور کی آواز نسلوں تک ان کے ساتھ رہے گی.گلوکارہ مہک علی نے لکھا کہ ” مجھے ابھی بھی یاد ہے میں نیّرہ نور جی کے گائے ہوئے مِلی ترانے سکول کے مُقابلوں میں گایا کرتی تھی ،نیّرہ جی آواز کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی شخصیت کی مالک تھیں .نیّرہ جی اور ان کی آواز ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گی”.