پاکستان کے شوبز ستارے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں . حال ہی میںماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پٹھان ہو ں اور پٹھان سیاستدان کو ہی سپورٹکرتی ہوں. ماہرہ خان کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا. اسی طرح سے مشی خان بھی عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں. انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے ساتھ انکی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی ہے. مشی خان اس ملاقات پر بہت زیادہ خوش ہیں ، اس ملاقات میں ان کے ساتھ دیگر شوبز ستارے بھی موجود تھے. مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی
اور عمران خان کی ملاقات کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ مجھے تو ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں آپ سے ملی ہوں یا میری آپ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے. مشی خان کے ساتھ جتنے بھی دیگر شوبز ستارے ملے ان کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے، سب اسی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا کر دلچپسپ کیپشنز لکھ رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز میںخوشی کا اظہار کررہے ہیں. واضح رہے کہ مشی خان عمران خان کو اس ملک کا مسیحا سمجھتی ہیں اور باقی تمام سیاستدانوں کو غدار اور ملک دشمن سمجھتی ہیں.