حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

0
59

جیسے ہی ماہ رمضان کے چاند کا اعلان ہوا تو ہر کسی کو ہر طرف سے مبارکباد کا سلسلہ موصول ہونا شروع ہو گیا. اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی . اور کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے میں سب کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہاں ٹھیک ہے حج مہنگا ہو گیا ہے وہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے لیکن نماز اب بھی مفت ہے اسکی ادائیگی کرنے میں‌ بالکل بھی پیسہ نہیں لگتا. حج تو ویسے بھی صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن زکوۃ کی شرح ابھی

بھی نہیں بڑھی اس لئے پریشان نہ ہوں اور خدا کی عبادت کریں ، ایمانداری سے چلیں ، روزے رکھیں ، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں. انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر بھی کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہے. یوں فیضان شیخ نے الگ اور منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی. فیضان شیخ کے اس انداز کوکافی سراہا گیا اور انہیں بھی ان کے مداحوں نے رمضان کی مبارکباد دیکر دعائیں دیں.

Leave a reply