شہریار منور ڈرامائی وڈیو کے بعد آپ کے پراجیکٹ کو کھڑکی توڑ ریسپانس نہیں ملنے والا مشی خان

0
76

اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے شہریار منور کی اس وڈیو پر کمنٹ کیا ہے جس میں وہ ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کررہے ہیں بلکہ سکرپٹ بھی اٹھا کر پھینک رہے ہیں. مشی خان نے کہا ہے کہ آپ نے ڈرامہ کرنا ہے کسی اور چیز کو لیکر کر لیں یہ تماشے تو نہ کریں، آپ لوگ پڑھے لکھے ہیں ، رول ماڈل ہیں یہ چیزیں آپ کو سوٹ نہیں کرتیں. جعلی وڈیو بنا کر وائرل کرنے کے بعد آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ دونو‌ں جو پراجیکٹ کررہے ہیں وہ کھڑکی توڑ رش لے گا. خدا کے لئے ایسا مت کریں جو آپ نے اس وڈیو میں کیا ہے. مشی نے کہا کہ شہریار منور نے اب وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ وڈیو ہم نے لوگوں کا ریسپانس دیکھنے کےلئے بنائی تھی

، لوگ منفی وڈیوز کو پرموٹ کرتےہیں تو ایسا بالکل نہیں انسٹاگرام فیڈ میں اگر بار بار چیزیں آئیں گی تو لوگ دیکھیں اور کمنٹ کریں گے ، لوگوں کو قصور وار ٹھہرانے کی بجائے آپ لوگ ڈیسنٹ حرکتیں کریں. مشی خان نے کہا کہ وڈیو دیکھتے ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ یہ ڈرامہ وڈیو ہے کیونکہ تربور اور کھانے پینے کی چیزوں کو اس میں زیادہ فوکس کیا جا رہا تھا.

Leave a reply