مصر، جامع مسجد الازہر میں آگ بڑھک اٹھی

0
36

مصر، جامع مسجد الازہر میں آگ پرکوشش کے بعد قابو پالیا گیا

باغی ٹی وی : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سول پروٹیکشن فورس نے جامع مسجد الازہر کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

اس حوالے سے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے متعلقہ انتظامیہ کو صورت حال پر نظر رکھنے اور فوری طور پر مطلوبہ اقدامات کرنے کی ہدیات جاری کی۔ انہوں نے آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں فوری اور جامع رپورٹ بھی طلب کی۔

مسجد الازہر کی انتظامیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں شیخ الازہر کو آگاہ کیا گیا کہ مسجد کی عمارت اور اس کے مرکزی حصے آتش زدگی سے متاثر نہیں ہوئے۔ سوشل میڈیا پر آگ لگنے کا وڈیو کلپ گردش میں آ گیا جس میں جامع مسج الازہر کے اندر آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بابا گورو نانک یونیورسٹی کو الازہر کی طرز پرانٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ


دوسری جانب مصری وزارت سیاحت میں اسلامی ، قِبطی اور یہودی آثار قدیمہ کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ طلعت نے بدھ کے روز پیش آنے والے واقعے کے بعد مسجد اور اس سے ملحقہ تاریخی جگہاؤں کی سالمیت کی بابت آگاہی حاصل کی۔ بدھ کی شام جاری ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ آتش زدگی کے بعد معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسجد کی عمارت ، نقش و نگار اور لکڑی کے ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ڈاکٹر اسامہ طلعت کے مطابق یہ آگ مسجد کے بالائی حصے میں واقع ایک کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ یہ کمرہ مسجد انتظامیہ کی بعض منقولہ اشیاء کے رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Leave a reply