مصر نے دیا ترکی کے صدر کو ترکی بہ ترکی جواب…

باغی ٹی وی رپورٹ :مصر کی حکومت نے دیا ترک صدر کو ترکی بہ ترکی جواب ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی مرحوم پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو جواب دیتے ہوئے ان کا موقف مسترد کردیا ہے
مصر نے سابق صدر محمد مرسی کی موت سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردوآن کے تبصروں کا باضابطہ طور پر جواب دیتے ہوئے ترک صدر کا موقف مسترد کردیا ہے۔مصری وزارت خارجہ نے ترک صدر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر محمد مرسی کی موت سے متعلق الزامات کے کو بے بنیاد اور صریح جھوٹ قرار دیا۔
ترک صدر اردان نے نیورک یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام عاید کیا تھا کہ مصری حکومت نے محمد مرسی کو دانستہ طور پر قتل کیا ہے ان کی موت طبعی نہیں آئی تھی، مصری وزارت خارجہ نے اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کے اس طرح کے بیان سے انقرہ کی قاہرہ سے نفرت اور دشمنی کی بو آتی ہے.

Shares: