خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

آج بھی اگر مجھے اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی
0
49
zara sheikh

اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسی ہیروئنز بھی موجود ہیں جو شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنے جھوٹے سکینڈلز زخود بنواتی ہیں تاکہ وہ ہر طرف ڈسکس ہوں. اور انہیں وہ شہرت ملے جس کا ان کو خواب ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے، مجھے آج تک جتنا بھی کام ملا ہے، وہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے ملا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے بے حد مطمئن ہوں.

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلمیں میری پہچان ہیں اور میں فلموں سے کبھی بھی الگ نہیں ہو سکتی” آج بھی اگر مجھے اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی”، فلموں نے مجھے بہت نام دیا میں آج جو کچھ بھی ہوں فلموں کی ہی بدولت ہوں اور میرے مداحوں کا پیار مجھے شوبز انڈسٹری سے الگ نہیں ہونے دیتا. انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں جو فلمیں بنی اور جو ان کو لوگوں کا ریسپانس ملا وہ آج بھی یاد کروں تو دل خوش ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کام کیا بہت اچھا لگا.

 

فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

Leave a reply