مجھے میرے کبوتر سے بہت پیار ہے اسے رہا کیا جائے ، شکرگڑھ کے شہری نے مودی سے مطالبہ کردیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/05/kaboora-wala.jpg)
میرا کبوتر رہا کیا جائے ، شکر گڑھ کے شہری نے مودی سے مطالبہ کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک شہری نے انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے الزام میں انڈیا میں پکڑا گیا اس کا کبوتر واپس کریں۔
دو روز قبل انڈیا کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کو حراست میں لیا ہے۔
بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں ایک رِنگ (چھلا) نصب ہے جس میں کچھ نمبر درج ہیں، پولیس کے مطابق یہ نمبر درحقیقت خفیہ کوڈ ہے جسے سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاہم بدھ کے روز پاکستان کے شہر شکر گڑھ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے شہری حبیب اللہ نے دعویٰ کیا کہ انڈیا میں پکڑا گیا کبوتر اس کا ہے جسے عید کے روز معمول کے مطابق کبوتروں کے غول کے ہمراہ اڑایا گیا مگر وہ غول سے بچھٹر کر سرحد پار چلا گیا اور واپس نہیں آیا۔حبیب اللہ کا گاؤں انڈین سرحد سے صرف چار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔۔ اس ویڈیو کے بعد خبر یہ ہے کہ پاکستانی کبوتررہا کردیا گیا.
واضح رہے کہ لائن آٍف کنٹرول پر پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے جس پر شک ہے کہ یہ پاکستانی جاسوس ہے . . بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پکڑا گیا . جس کے پاؤں میںرنگ بھی ہے جس میںکچھ نمبر لکھے ہوئے تھے. اس بارے تحقیقات جاری ہیں.
The Pakistan pigeon flyer whose pigeon is being touted as spy #pigeon is surprised as why his contact number is been propagated as a spy code. He urged PM #Modi & #Imrankhan to help in bringing his pigeon back to him in 48 hours otherwsie he would stage protest at border. pic.twitter.com/kPGIBZYFAH
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) May 27, 2020
اس سے پہلے بھی .سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے امرتسر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے گئے تھے کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔