دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
باغی ٹی وی :حورین صابری کی اپنے والد کی برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں-
امجد صابری کی بیٹی نے ان تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔
حورین صابری نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔