مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق
خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے
مانسہرہ، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ کاغان تا حال بند، دو لاشیں برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دارہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، چھت گرنے کی وجہ بارشیں اور مکان کی خستہ حالی بتائی جا رہی ہے، چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،
پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ
ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک
چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر کا مالک انتہائی غریب اور کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہا تھا، مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ چھت کی مرمت نہیں کروا سکا تھا.جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں .
ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب
خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع
خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
واضح رہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک بھر کے کئی شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات ہوئے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی چھت گرنے کے متعد واقعات ہوئے ہیں، شیخوپورہ میں بھی بارشوں کے باعث چھتیں گری ہیں، فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں بھی چھت گرنے کے واقعات کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں.