مسلم لیگ ( نواز ) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اہم بیٹھک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماؤں کو دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور پارٹی ذرائع کے جاتی امراء رائیونڈ میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا۔
جبکہ اجلاس میں صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر، اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور اجلاس میں قائد مسلم لیگ (نواز) نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازیں شرکاء نے 18 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیے گئے اہداف کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ دی اور پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔