مولانا یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا، فیاض الحسن چوہان

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر اے پی سی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ "غیر متحدہ اپوزیشن” جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں۔ تھالی کے بینگن کے مصداق مولانا کبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا شاید یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا۔ گزشتہ دو سال سے مولانا ہر پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔لیکن مولانا فضل الرحمان کو ہر اے پی سی میں جگ ہنسائی اور رسوائی ہی ملی ہے۔

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی اور عوام کے اعتماد پر قائم ہے۔ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں 9 جولائی کو اے پی سی بلا رکھی ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

مائنس ون نہیں بلکہ مائنس آل کے خواہشمند ہیں،اپوزیشن کو رویہ بدلنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

Leave a reply