اداکار ببرک شاہ جو کہ بہت ہی کھلے دل سے بات کر دیتے ہیں چاہے کسی کو بہت ہی زیادہ بری کیوں نہ لگے. ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ معمر رانا جنہوں نے کافی اچھی فلموں میںکام کیا وہ اچھے اداکار تھے لیکن انہوں نے ہمیشہ ان فلموں میں کام کیا جو پہلے ہی سپر ہٹ تھیں یعنی بننے سے پہلے ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ وہ سپر ہٹ ہیں. معمر رانا نے صرف اتنا کیا جتنا اسکو ڈائریکٹر نے کہا اس نے کبھی بھی اپنی طرف ایفرٹ کرنے کی کوشش نہیںکی. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ معیاری کام کروں ،
میں نے پنجابی فلموں میں کام کیا ، بے شک پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی تھی لیکن میںنے کام کیا لوگوں نے پسند بھی کیا. ببرک شاہ نے کہا کہ پنجابی بولنے میںپنجابی فلم میں کرنے میںکوئی برائی نہیں ہے لیکن اس زبان کو برا کہنے والوں پر مجھے حیرت ہوتی ہے . حالانکہ یہ زبان بہت میٹھی زبان ہے. ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی والوں نے ہمیںکبھی کاسٹ نہیں کیا یا ان کے نصیب میںہمارے ساتھ کام کرنا نہیںلکھا ہوا تھا یا ہے. تو کیا کیا جا سکتا ہے ، ہم نے بہت کام کیا ہے آج تو کوئی بھی ہیرو سو فلم نہیں کرسکتا جس رفتار سے فلمیں بن رہی ہیں.