موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو،نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ

جہاں جہاں ہاٹ اسپاٹ ہیں وہاں کارروائی ہو گی
0
33
موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو،نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ

شہر قائد کراچی میں جرائم میں اضافہ ہو چکا، موبائل ڈکیتی، چوری، چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، خواتین کو بھی دن دیہاڑے گلی محلوں میں لوٹا جا رہا ہے،

ایسے میں سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر)حارث نواز نے شہریوں کو موبائل چوری ہونے سے بچانے کا آسان راستہ بتایا ہے، میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو موبائل فون محفوظ رکھنے کا ٹوٹکہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو ، دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں ،شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مدد کریں موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سے چوری نہ ہو سکے

نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر)حارث نواز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں غلط کام کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں ہے، معاشرے سے منشیات کو بھی ختم کریں گے، گلشن حدید میں جو واقعہ پیش آیا، اسکی تحقیقات کروائیں گے، ہمارے اوپر کوئی سیاسی دباؤ نہیں، ہم کاروائی آگے لے کر چلیں گے، کچے کے آپریشن اوراسٹریٹ کرائم پر کوئی کمپرومائیز نہیں جہاں جہاں ہاٹ اسپاٹ ہیں وہاں کارروائی ہو گی

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

 دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم ہے

 ہے گھرکی خواتین کے نام اس کی ملکیت کے کاغذات بھی دے رہی ہے

Leave a reply