اسلام آباد(محمداویس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی نااہلی، موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو وفاقی دارالحکومت میں بھی سروس بہترکرنے کا کام نہ کرسکی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری میں تمام موبائل کمپنیوں کی خراب سروس پر پی ٹی اے لکھا گیا خط بھی کام نہ آیا،جج نے دوبارہ چیئرمین پی ٹی اے کو مسئلہ حل کرنے کے لیے خط لکھ دیا،موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے سائلین وکیلوں اور ججوں کو بھی مسائل ہوتے ہیں۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں کسی بھی کمپنی کے صیحیح سروس نہیں ہے اس مفاد عامہ کے کام کے لیے سیشن کورٹس بار بار کہہ رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہو رہا اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس ایف ایٹ سے جی الیون منتقل ہوئے 5 ماہ ہو چکے ہزاروں افراد روزانہ ان ڈسٹرکٹ کورٹس میں آتے ہیں حیران کن بات یہ ہے وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب واقع اس کمپلیکس میں پہلے دن سے موبائل سنگلز بہت ہی کمزور ہیں پی ٹی اے نے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے نہ کسی اور نے توجہ دینے کی زحمت کی .
اب سیشن جج ویسٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ایک خط لکھا کہ ” کچھ ہفتے پہلے ہی ٹی اے کی ٹیم یہاں آئی وزٹ کیا لیکن آج تک کچھ نہیں کیا اس کمپلیکس میں 15 سے 20 ہزار افراد روزانہ مختلف کیسز اور دیگر امور لئے آتے ہیں پورے جوڈیشل کمپلیکس میں تمام موبائیل کمپنیوں کے سگنلز بہت کمزور ہی بعض اوقات سگنلز چلے جانے سے عدالتی امور بھی متاثر ہوتے ہیں کمزور موبائیل سگنلز سے جج ، وکلاء ، سائلین سب متاثر ہورہے ہیں کچھ ہفتے قبل پی ٹی اے ٹیم نے کمپلیکس کا دورہ کیا اقدامات کی یقین دہانی کرائی لیکن کچھ نہ ہوا اس لیے موبائل سگنلز سسٹم جلد از جلد جوڈیشل کمپلیکس میں انسٹال کرکے سگنلز کو ٹھیک کریں "ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم ہے
ہے گھرکی خواتین کے نام اس کی ملکیت کے کاغذات بھی دے رہی ہے









