ماڈل کورٹس نے ایک برس میں کتنے ملزمان کو سنائی سزائے موت؟

0
28

ماڈل کورٹس نے ایک برس میں کتنے ملزمان کوئی سنائی سزائے موت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی 442 ماڈل کورٹس کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ چیف جسٹس گلزار احمد کو پیش کر دی گئی

ماڈل کریمنل کورٹس نے 874 کو سزائے موت اور 2616 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی،ماڈل کورٹس نے ایک لاکھ 45ہزار86مقدمات کے فیصلے سنائے،ماڈل کورٹس نے2لاکھ 48ہزار442گواہان کے بیانات قلمبند کیے،ملک کے بے شمار اضلاع میں تمام کیسز کے فیصلے کر دیئے گئے،

ڈی جی ماڈل کورٹس کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کیس زیرالتواء نہیں رہا،

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا بندیال نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی کی تعریف کی.

ماڈل کورٹس کا قیام تیز ترین انصاف کے لیے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ذہن کا خیال تھا جس کے تحت ان عدالتوں میں گواہان کو پیش کرنے اور سماعت ملتوی کرنے کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی تھی۔ ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی اپریل 2019 تک ملک میں صرف 116 ماڈل کورٹس فعال تھیں لیکن کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ ماڈل مجسٹریٹ کورٹس نے جعلی چیک سے متعلق 3 ہزار 733 کیسز کا فیصلہ کیا اور دھوکہ دینے والوں سے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی رقم برآمد کروائی

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ماڈل کورٹس کے بارے میں اہم بات کہہ دی

Leave a reply