ماڈل ٹاﺅن میں خاتون پرنسپل کو گولیاں مارنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع

ماڈل ٹاﺅن میں سابق خاتون پرنسپل کو دوران ڈکیتی گولیاں مارنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع۔

توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا ۔

ماڈل ٹاﺅن میں سابق خاتون پرنسپل شہلا ملک کو ڈاکوﺅں نے دوران ڈکیتی دن دیہاڑے گولیاںمارکر زخمی کردیا۔ ڈاکوﺅں سابق خاتون پرنسپل سے نقدی،موبائل اور زیورات چھین کرقرار ہوگئے۔ کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کیا اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس کیس کے متعلق اب تک کیا پیش رفت ہوئی : متن ۔

اس کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے:مطالبہ

Comments are closed.