ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

0
30

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر رضوان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا خود کو ہاسٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہے، 2 روز سے بخار اور جسم میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ خیبرپختونخوامیں اب تک 130 سے زائد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں

پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 51 نرسز کرونا کا شکارہوچکی ہیں یہ تعداد کچھ زیادہ بھی ہے کیوں کہ کچھ نرسز سوشل پرابلمز کی وجہ سے اپنے آپ کو قرنطینہ کرکے اپنے نام ظاہر کرنے کے لیے تیارنہیں ۔

پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق تمام نرسزکی حالت خطرے سےباہرہے۔کچھ کے علامات سوئیر ہیں لیکن انشاءاللہ بہت جلد وہ بھی صحت یاب ہوجائیں گے ۔تیرہ نرسزکاٹسٹ نیگیٹیو آچکےہیں اوراللہ کےفضل کرم سےوہ واپس اپنی ڈیوٹیزجائن کرچکے ہیں ۔ان میں سترفیصد 70%وہ نرسز ہیں جن کی ڈیوٹی کرونا مریضوں کے ساتھ نہیں تھی ۔ یعنی اب ہر مریض کو کرونا پازیٹیو کی طرح ڈیل کرنا ہوگا۔

پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام نرسز کو مکمل پروٹیکشن چاہئے ہوگا۔تمام کی سکریننگ فرض ہو چکی ہے کیوں کہ ہیلتھ ملازمین اس بیماری کی سپریڈ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔اوراپنےفیملییز کےساتھ ساتھ مریضوں اور سوسائٹی کےلئے ہم رسک بن رہے ہیں ۔باقی صو بوں کی طرح حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ابھی تک کوئی الاؤنس وغیرہ یا کچھ بھی ملازمین کے لیے نہیں کیاگیا ۔صرف تسلیاں مل رہی ہیں۔اورموت پرپیکیج کااعلان کیاجاچکاہے ۔

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کمیونٹی کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گے ۔مگراب حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی بچاؤ اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

Leave a reply