پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا، سیکرٹری بلدیات
16 دیہی تحصیلوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کوتیار کرنے کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس کیا گیا- منصوبہ ” پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ "کے نام سے متعارف کروادیا گیا-
سیکرٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل تک تمام مراحل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ نور الامین مینگل کے بقول دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔
صوبہ بھرکے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ16تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں پر جلد از جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔منصوبہ ”پنجاب مستحکم دیہی پانی سپلائی و صفائی منصوبہ (پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ) کے نام سے متعارف کروایاجا رہا ہے اور اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کی 16 دیہی تحصیلوں کی ترقی کے لیے سڑکیں بنائی جائیں گی۔ دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گااور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ تمام منصوبوں کی خود د مانیٹرنگ کرتے ہوئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس بھی بلوایا جائے گا ۔مزید براں کوڑا کرکٹ سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کے لیے جدیدسالڈ ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔