مزید دیکھیں

مقبول

کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...

سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

شہدادکوٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

کسانوں کے لیے جدید ڈرون تیار،پاکستانی انجینئرزبھی ایجادات کرنےلگے

اسلام آباد:کسانوں کے لیے جدید ڈرون تیار،پاکستانی انجینئرزبھی ایجادات کرنےلگے،اطلاعات کے مطابق نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے پاکستانی انجینئرز نے کسانوں کی سہولت کے لیے کارنامہ انجام دیتے ہوئے جدید ڈرون تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق این آر ٹی سی میں میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس کی تیاری کا عمل جاری ہے، جدید پورٹیبل وینٹی لیٹرز کے بعد انجینئرز نے کسانوں کے لیے ہیوی ڈیوٹی اسپرے ڈرون بھی تیار کر لیا۔

اس ڈرون کی مدد سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سہولت کے ساتھ اسپرے کیا جا سکے گا، یہ ‘میڈ اِن پاکستان’ پراجیکٹ کے تحت تیار کردہ سب سے بڑا اسپرے ڈرون ہے، جس کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا۔

این آر ٹی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتہائی کم قیمت ڈرون جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انجینئرز کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس ڈرون کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا۔

 

گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھی ڈرون سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی، یہ ڈرون جی پی ایس ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کی تھی، این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جا چکے ہیں، ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں 300 وینٹی لیٹرز بنائے جا سکتے ہیں۔

این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

این آر ٹی سی حکام کے مطابق پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہو رہی ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے۔