وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی کورونا ویکسین موڈرنا بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔


اسد عمر نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ملنے والی موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانےوالوں کو لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت نے بتایا تھا کہ امریکا آج موڈرنا ویکسین کی25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان کو بھیجے گا وزارت صحت نے کہا تھا کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی-

ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں-

Shares: