نئی دہلی: اسے کہتے ہیں تبدیلی : بنگلہ دیش میں احتجاج کے بعد نریندر مودی کواپنا دورہ ملتوی کرنا پڑگیا ،ذرائع کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریب ‘مجیب بورشو’ منسوخ ہونے کے باعث نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی معروف اخبارانڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تقریب شیخ حسینہ اور ان کی موجودگی میں شیخ مجیب الرحمٰن کی جائے پیدائش پر منعقد کی جائیں گی جس میں نریندر مودی کا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے متوقع دورے کے پیش نظر ڈھاکا میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے۔
بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن ملا ہے کہ عوامی تقریب کو منانے کا فیصلہ بنگلہ دیش میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے کیسز اور عالمی سطح پر عوام کی صحت کے حوالے سے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ 17 مارچ کو ہونے والی تقریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اتوار کی رات کو ڈھاکا میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اس فیصلے کے تحت 17 مارچ کو بڑا اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر کو مدعو کیا گیا تھا۔بنگلہ دیش نے تجویز دی ہے کہ اس تقریب کے لیے نئی تاریخیں بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔








