مودی حکومت اب مقبوضہ کشمیر میں کرے گی یہ کام…. اہم خبر آ گئی

0
35

مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے کے بعد، مودی حکومت کشمیر میں 50ہزار مندروں کو آباد کرے گی۔

آرٹیکل 370کا خاتمہ، جموں کشمیر کے پنڈت بھی پریشان

بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 50 ہزار مندربند پڑے ہیں اور ان میں پوجانہیں ہوتی۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ایک سروے کے بعد ان مندروں کا تالا کھولنے اور انھیں آباد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بھارتی وزیرمملکت نے مزید کہا کہ ان مندروں میں سے کچھ کا ڈھانچہ توڑ دیا گیا اور مورتیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیاتھا۔بھارتی حکومت ایسے مندروں کا سروے کروائے گی اور بعد ازاں ان کو دوبارہ سے کھولنے پر کام شروع کیا جائے گا۔

کشن ریڈی نے مقبوضہ کشمیر میں پڑے بند اسکولوں کے متعلق کہا کہ انہیں بھی جلد پھر سے کھولنے پر کام شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیریوں کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ جبکہ جان بچانے والی ادویات بھی ناپید ہو گئی ہیں۔ ان تمام حالات کے باوجود کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں ہیں۔

Leave a reply