بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

مودی نے اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی
modi

بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی اپوزیشن 2 ہفتے سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث مطالبہ کر رہی تھی، تاہم مودی سرکار منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں رہی، اور منی پورخانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، اور تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور مودی نے اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔ اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کا ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

ویڈیو،بھارتی انجو فاطمہ بن گئی، اسلام قبول کر لیا،شادی بھی کر لی

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے اس اتحادکا نعرہ ’جیتے گا بھارت‘ ہے، اس حوالے سے ان تمام جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ منگل کے روز بنگلورو میں ہوئی جہاں اتحاد کا اعلان کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ان 26 جماعتوں نے 2019 میں لوک سبھا کے الیکشن میں 134 نشستیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 35 فیصد ووٹ لیے تھے۔

اس اتحاد کے اعلان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ آئیے ہمیں نیشنل ڈیولپمنٹ الاؤنس (این ڈی اے) کو چیلنج کرتے ہیں، کیا کوئی ہے جو ’انڈیا‘ کو چیلنج کرے؟اس موقع پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مودی بمقابلہ ‘انڈیا’ ہوگا جس میں ‘انڈیا’ میدان مار لےگا۔

کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال …

Comments are closed.