سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلیے جی ڈی اے اور ایم کیوایم میں اتفاق

سندھ میں نگراں سیٹ اپ اب پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی مشاورت سے قائم ہوگا۔
0
41
sindh assamb

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیوایم پاکستان کی امیدوار رعنا انصار نقوی کی حمایت کا اعلان کردیا، ایم کیوایم پاکستان کا وفد فنکشنل لیگ ہاؤس پہنچا توجی ڈی اے رہنما نے استقبال کیا-

میڈیا سے گفتگو میں جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدرعباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، فیصلہ کیا سندھ اسمبلی میں رعنا انصارکی حمایت کریں گے، اپوزیشن لیڈر کے لیے جی ڈی اے تمام ارکان دستخط کریں گےچاہتے ہیں سندھ میں نیوٹرل نگراں سیٹ اپ بنےکراچی پورے پاکستان کوچلاتا ہےاسے تباہ کردیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ غیر جانب دار نگراں حکومت قائم ہو۔

اپوزیشن لیڈر کے لیے رعنا انصارکا نام فائنل، 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان


ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حمایت پر پیرپگارا سمیت جی ڈی اے کی تمام قیادت کے شکرگزار ہیں، فیصلہ کیا مقابلہ کرنے کے بجائے مل کرکام کریں، شہری اور دیہی سندھ میں خلیج ہے، جی ڈی اے سے مل اس خلیج کوختم کریں گے، سندھ میں نگراں سیٹ اپ اب پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی مشاورت سے قائم ہوگا۔

ایم کیوایم وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال، خواجہ اظہار، رعنا انصار،علی خورشید سمیت دیگر شامل تھے جی ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹرصفدرعباسی، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا،عبدالرزاق راہموں، نسیم راجپر اور ارشد شر بلوچ شامل تھے۔

خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او …

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد اراکین کے منحرف ہونے کے بعد ایم کیو ایم 21 نشستوں کے ساتھ سندھ کی بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی اور اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اسمبلی میں حزب اختلاف کی اکثریت ہمارے پاس آگئی ہے اور کوشش کریں گے کہ اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں۔

Leave a reply