مودی کے ظلم و ستم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنا ہوگا، شہباز شریف
باغی ٹی وی :آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا خطے میں امن کی گارنٹی ہے، سفارتی سطح پر مودی کے ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ذوالفقار بھٹو نے نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، مودی معصوم کشمیریوں کا قاتل ہے، 5 اگست کا واقعہ خطے میں عظیم سانحہ ہے، مودی نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے دکھا دیا وہ مسلمان دشمن ہے۔
:قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچ جہاں .صدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے استقبال کیا.سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد الرحمن ہمراہ ہیں