نریندر مودی کشمیریوں کی منتوں پر اتر آئے، عوام سے خطاب میں کیا کہا؟ اہم خبر

0
52

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جو فائدے بھارت میں عوام کو مل رہے ہیں وہ کشمیریوں‌ کو بھی ملیں گے، انہیں روزگار ملے گا، جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں‌ کو پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں میں بھرتی کیا جائے گا، بھرتی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا اور کشمیری روزگار حاصل کر سکیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کی رات عوام سے خطاب میں کشمیری عوام کو ترقی و روزگار کے خواب دکھاتے ہوئے کہاکہ سردار پٹیل نے جو خواب دیکھا تھا اسے پورا کیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد اب ملک بھر کے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں اور ان کے فرائض بھی یکساں ہیں، اب جموں و کشمیر کے عوام کو بھی تمام حقوق میسر ہوں گے، جموں‌ کشمیر کی ترقی میں‌رکاوٹیں‌ دور ہو گئی ہیں،

نریندر مودی نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے جو قدم اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے کشمیر کی صورتحال بہتر ہو گی، لداخ اور جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، دہائیوں کی اقربا پروری نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو قیادت کا موقع ہی نہیں دیا تھا اب جموں‌ کشمیر کے نوجوانوں میں سے قیادت آگے آئے گی، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں کچھ دیر تک مرکز کی حکومت ہو گی پھر جموں‌ کشمیر میں یہ نظام نہیں رہے گا اور کشمری کی نوجوان قیادت خود انتظام سنبھالے گی، کشمیری نوجوان مت گھبرائیں یہ ان کی اپنی اسمبلی ہو گی،

واضح‌ رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے، کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم کے دعووں‌ کو دھوکہ اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،

Leave a reply