وفاقی وزی اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے سابق وزیر اعظم کی فغان سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا، ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں-
نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
اس سے قبل شہباز گل نے کہا تھا کہ پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے نواز شریف کی ملاقات تازہ ڈویلپمنٹ ہے کیا اس سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی”باہمی دلچسپی” کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں-
شہباز گل نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
شہباز گل نے مزید کہا تھا کہ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے-








