اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے پاس اب اور کوئی کارڈ نہیں رہا کہ جس سے وہ کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں. نریندر مودی نےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں 370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے ۔ ہم جنگ نہیں چاہتے،بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔
اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسےتوجہ ہٹانےکےلیےکچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سےہمیشہ امن کی بات کی ہےتاہم بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔یہ رائےعامہ کی جنگ ہےہم نے یہ جنگ جیتنی ہے،نہتےکشمیریوں پربڑھتےبھارتی مظالم سےاقوام عالم کوآگاہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے، مودی سرکارہٹلرجیسی سوچ رکھتی ہے،کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔