سفارتی تعلقات کم کرنے کے اعلان پر مودی سرکار التجاؤں پر اتر آئی

0
36

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات پر پاکستان کے کرارے جواب نے بھارت کی ہوائیاں اڑا دیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کم کرنے کے اعلان پہ التجاؤں پر اتر آئی ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اقدامات پہ نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔

افسوسناک امر ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ ایک جانب پاکستان سے الجائیں کررہی ہے تو دوسری جانب وزیر خارجہ جے شنکر اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤقف اپنائے ہوئے ہیں کہ جموں و کشمیر اور آئین کی شق 370 بھارت کا اندرونی مسئلہ ہیں۔

واضح رہےکہ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے۔ بھارت نے اب یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔

Leave a reply