مودی سرکار نے ایک بار پھر تعصب اور گھٹیا پن کی انتہا کردی

0
42

مودی سرکار نے ایک بار پھر تعصب اور گھٹیا پن کی انتہا کردی
مودی سرکار نے ایک بار پھر تعصب پسندی دکھاتے ہوئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان آنے سے روک دیا، زمبابوے نے معاملے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارت کی پاکستان سے نفرت کا ایک بار پھر کھیل،زمبابوے کرکٹ کوچ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں پہنچے، بھارت نے لال چند کو پاکستان جانے سے روک دیاہے۔زمبابوے کوچ پر پریشر ہے کہ وہ پاکستان نہ جائیں۔ لال چند راجپوت بھارتی کے سابق کھلاڑی اور زمبابوے کرکٹ کے ہیڈ کوچ ہیں۔ نے زمبابوے کوچ کو ویزا جاری کر رکا تاک تاہم ویزا کے باوجود وہ پاکستان نہیں آئے، پی سی بی ترجمان کے مطابق معاملہ زمبابوے کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے، زمبابوے کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں اس حوالے سے آگاہ کرے گا.

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کب تک رہے گی قرنطینہ میں؟


ادھر زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Leave a reply