مودی سرکار طالبان سے بات کرسکتی ہے تو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان سے کیوں نہیں؟

0
45

کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارت کومسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے بھی مذاکرات کرنے چاہیے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے سوال کیا ہے کہ اگر مودی سرکار طالبان سے بات کرسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاکستان سے بھی بات کرنی چاہیے اور خطے میں امن لانا چاہیے۔

حریت کانفرنس میں کہا کہ حقیقی نمائندوں کےبغیرمسئلہ کشمیرپربات چیت بےمعنی ہے، اےپی سی عالمی برادری کوگمراہ کرنےکی کوشش ہے-

جبکہ ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکام نے افغان طالبان سے دوحہ میں خفیہ ملاقات کی ہے تاکہ افغانستان میں اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کی یقین دہانی حاصل کی جاسکے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بحال کرے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے آئینی اقدام کو ختم نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کا اسٹیٹس 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن پر لایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر پر آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے۔

Leave a reply