مودی سرکار انسانیت کے خلاف جرم کر رہی ہے.راہول گاندھی کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے کہا کہ ان کی قیادت والی حکومت کسی کی نہیں سن رہی ہے اور وہ من مانی کرکے انسانیت کے خلاف جرم کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت غریبوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں ہر طبقے کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ہیومن رائٹس ڈے (یومِ انسانی حقوق) کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی آبادی کے ایک بڑے حصہ کو اپنا پیٹ بھرنے کے لئے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ رپورٹ میں ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لاک ڈأن کا سب سے زیادہ اثر مسلم اور دلت آبادی پر پڑا۔

ہر سال 10 دسمبر کو عالمی یوم انسانی حقوق منایا جاتا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں گذشتہ ایک سال کے دوران 270 بے گنا کشمیریوں کا قتل کیا جن میں 30 سے زائد کشمیریوں کو فرضی انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ زخمیوں کی تعداد 800 سے زائد بتائی گئی ہے۔ ان میں پیلٹ گن سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 200 ہے۔

یوم عالمی انسانی حقوق کے تناظر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں ہجومی تشدد کے ذریعہ انسانوں کو مارا جارہا ہے۔

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

انسانی حقوق کا عالمی دن،وزیر خارجہ نے کشمیر کا ایشو ایک بار پھر اٹھا دیا

انسانی حقوق کی پامالی میں مودی سرکار پہلا نمبر لے گئی

Shares: