مودی سرکار کو بھارت میں جھٹکے لگنا شروع

0
55

مودی سرکار کو بھارت میں جھٹکے لگنا شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کو بڑا جھٹکا لگا ہے، مودی سرکار کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے استعفیٰ دے دیا

ہرسمرت کور نے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ کیا اور کہا کہ انھوں نے کسان مخالف آرڈیننس کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ دیا ہے۔ انھیں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے اور وہ انہی کی بیٹی اور بہن ہیں

فوڈ پروسیسنگ صنعت کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “میں نے کسان مخالف آرڈیننس اور قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے،استعفیٰ نامہ ہرسمرت کور نے وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کیا ہے ۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے وزیر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی حیثیت سے ہرسمرت کور بادل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور نریندر سنگھ تومر کو ان کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے سکبھیر سنگھ بادل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کسانوں کے مفادات کیلئے کچھ بھی قربان کرسکتی ہے۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے زراعت سے وابستہ تین بلوں کی زبردست مخالفت کی اور مرکز سے کسانوں کی تشویش کو دور کرنے کی اپیل کی۔

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہرسمرت کور بادل کے استعفے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب کی مقامی سیاست کے دباؤ میں استعفیٰ دیا۔ تاہم پارٹی کو اب بھی امید ہے کہ اس معاملے کو بات چیت کے بعد حل کیا جائے گا۔

Leave a reply