جیو اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ سیریز” محافظ “ جس میں دنانیر بھی وائس اوور کررہی ہیں اس پر بات کرتے ہوئے دنانیر کہتی ہیں کہ اینی میٹڈ سیریز محافظ بچوں کے سماجی مسائل سے نمٹنے کا طریقہ کار فراہم کریگی۔اس سیریز میں آٹھ آرٹسٹ وائس اوور کررہے ہیں جن میں وہاج علی کا نام بھی شامل ہے ۔دنانیر جس کردار کےلئے وائس اوور کررہی ہیں اسکا نام ماہ نور ہے اس کے بارے میں دنا نیر کا کہنا ہے کہ یہ کردار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے متاثر ہے جو کہ دیکھنے والوں کا فی پسند آئیگا ۔دنانیر نے امید ظاہر کی کہ یہ سیریز بچوں کو بہت پسند آئیگی کیونکہ اس میں جو چیزیں دکھائی جا رہی ہیں ان میںیقینا بچوں کی دلچپسی بہت زیادہ ہے ۔

یاد رہے کہ اس سیریز میں مختلف کردار ہیں ان کرداروں نے مختلف سماجی مسائل ، جیسے اسٹریٹ کرائمز، منشیات کا استعمال، چائلڈ لیبر اور جیسے کئی دیگر موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔اینی میٹٹد یہ سیریز شائقین کی توجہ مرکز ضرور بنے گی ۔دنانیر مبین کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کے زریعے شہرت ملی انہوں نے اپنی دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق میں ایک وڈیو بنائی اوروڈیو تو دنانیر سوشل میڈیا پر لگا کرسو گئیں تھیں لیکن ان کی قسمت جاگ اٹھی ہمسایہ ملک میں بھی بڑے بڑے سٹارز نے اس وڈیو کو پسند کیا اور دنانیر کے انداز میں بول بول کو سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل کیں ،آج اسی وڈیو کی بدولت دنانیر مبین ایک سٹار بن چکی ہیں۔

Shares: