محمد آصف اور سلمان بٹ کے لیے بھی آئی سی سی سے لڑتے رہے ، نجم سیٹھی کا انکشاف

0
29

باغی ٹی وی : محمد آصف اور سلمان بٹ کے لیے بھی آئی سی سی سے لڑتے رہے ، نجم سیٹھی کا انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی نے سپارٹ فکسنگ کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی کھلاڑیوں کے لیے جنگ لڑی اور آئی سی سی کو مناتے رہے . ان کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کی طرح سلمان بٹ اور محمد آصف کیلئے بھی آئی سی سی سے لڑتے رہے . ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی پابندی میں نرمی کیلئے بہت جدوجہد کی . آئی سی سی سےرابطہ کر کے انہیں مسلسل مناتے رہے .

آئی سی سی کا نقطہ نظر بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے یہ شرط رکھی تھی کہ دونوں اپنے جرم تسلیم کرکےسٹہ بازوں کےنام بتائیں پھر ان سے تعاون کا سوچا جاسکتا ہے . انہوں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا

نجم سیٹھی نے آصف اور سلمان بٹ کے برے بتاتے ہوئے کہا کہ ان لیکن وہ مسلسل جھوٹ بولتےرہے جس پر آئی سی سی نےکہا کہ یہ مسلسل جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ہمارا تعاون ان کے لیے نہیں‌ ہے .

سیٹھی نے بتایا کہ محمد عامر نے فوری جرم تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور ری ہیب پروگرام میں آئی سی سی سےتعاون کیا . نجم محمدآصف اورسلمان بٹ کے ویڈیو پیغام سےآئی سی سی مطمئن نہیں تھی،

Leave a reply